🪷 بسم الله الرحمن الرحيم 🪷
🇵🇰 آج کا کیلینڈر
🔖 23 ذوالقعدہ 1445ھ 💎
🔖 1 جون 2024ء 💎
🔖 19 جیٹھ 2081ب 💎
🌄 *بروز ہفتہ Saturday*
⚠️تنہائی کے گناہ❗
⛔حضرت ثوبان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، نبی ﷺ نے فرمایا :’’ میں اپنی امت کے ان افراد کو ضرور پہچان لوں گا جو قیامت کے دن تہامہ کے پہاڑوں جیسی سفید ( روشن ) نیکیاں لے کر حاضر ہوں گے تو اللہ عزوجل ان ( نیکیوں کو ) بکھرے ہوئے غبار میں تبدیل کر دے گا ۔‘‘ حضرت ثوبان رضی اللہ عنہ نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! ان کی صفات بیان فرما دیجیے ۔ ان ( کی خرابیوں ) کو ہمارے لیے واضح کر دیجیے ۔ ایسا نہ ہو کہ ہم ان میں شامل ہو جائیں اور ہمیں پتہ بھی نہ چلے -آپ نے فرمایا :’’ وہ تمھارے بھائی ہیں اور تمھاری جنس سے ہیں ، اور رات کی عبادت کا حصہ حاصل کرتے ہیں جس طرح تم کرتے ہو ۔ لیکن وہ ایسے لوگ ہیں کہ انھیں جب تنہائی میں اللہ کے حرام کردہ گناہوں کا موقع ملتا ہے تو ان کا ارتکاب کر لیتے ہیں ۔‘‘
سُنن ابن ماجه#4245
🌷Islamic Msg Service🌷